60 ہزار نمازیوں کی مسجدِ اقصی میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

اسرائیل کے سخت اقدامات کے باوجود ہزاروں فلسطینی نمازی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصی پہنچے اور اس کے صحنوں میں نمازِ جمعہ ادا کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 60,000 مسلمان نمازیوں نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ ادا کی ۔صبح سویرے سے ہی اسرائیلی پولیس بیت المقدس کی شاہرات پر تعینات تھی اور مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینیوں کو مسجد جانے سے روکتی رہی۔ اس کے باوجودہزاروں پرعزم نمازی مقدس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

صبح سویرے ہزاروں افراد نے اسرائیلی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فجر کی نماز بھی رسول اللہ ﷺ کے قبل اول مسجدِ اقصی میں ادا کی۔اوائلِ فجر ہی سے ، ہزاروں فلسطینی مسجدِ اقصی کے دروازوں پر فجر کی نماز میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔ یہ جذبہ مقدس مقام سے اہلِ ایمان کے روحانی ربط و ضبط کا برملا اظہار ہے۔

Shakira could face 8 years in jail

پاکستانی ٹیم نے مجھے کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کر دیا، اشنا شاہ

ایمازون کوبھارت میں پاکستانی روح افزا’کی فروخت بند کرنے کا حک

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.