800 فلسطینی بغیر مقدمہ صہیونی جیلوں میں قید ہیں، اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم

اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہاہے کہ اسرائیل نے تقریبا 800 فلسطینیوں کو بغیر کسی مقدمے یا الزام کے حراست میں لے رکھا ہے،یہ 2008 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔’’ہموکیڈ‘‘ تنظیم جو اسرائیلی جیل حکام سے باقاعدگی سے اعداد و شمار جمع کرتی ہے نے کہا کہ اس وقت 798 فلسطینی بغیر کسی مقدمہ اور الزام کے صہیونی جیلوں میں موجود ہیں، اس قید کو انتظامی حراست کہا جاتا ہے،

اس انتظامی حراست میں قیدیوں کو مہینوں تک بغیر کسی الزام کے قید رکھا جا سکتا ہے۔تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ اس سال انتظامی حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے کیونکہ اسرائیل نے اس سال مغربی کنارے میں رات کے وقت کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سال کے آغاز سے فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کے خلاف حملے شروع کئے تھے۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائیگا،شیخ رشیداحمد

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.