ایشیا کپ ،بھارتی شائقین نے فائنل میں پاکستان کوسپورٹ کیا

سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو جانے پر بھارتی شائقین نے گزشتہ روز ہونے والے فائنل میں پاکستان کوسپورٹ کیا۔سوشل میڈیا سائسٹس پر ایک مثبت اور خوشگوار حیرانی میں ڈال دینے والی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں دبئی میں موجود بھارتی کرکٹ شائقین کو پاکستان کی جیت کے لیے پرامید دیکھا جا سکتا ہے۔یہ وائرل ویڈیو گزشتہ روز ہونے والے پاک مقابلہ لنکا فائنل میچ سے قبل کی ہے جس میں اسٹیڈیم سے باہر شائقین سے ان کی پسندیدہ ٹیم سے متعلق پوچھا جا رہا ہے۔ویڈیو میں متعدد بھارتیوں نے کہا کہ کیوں کہ اب ہم ایشیا کپ سے باہر ہیں تو اب ہم پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ ایک آدھ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو سپورٹ کریں گے۔ویڈیو میں نوجوانوں سمیت بڑی عمر کے افراد بھی پاکستان کی جیت کیلئے دعا گو نظر آ رہے ہیں جبکہ ایک دوستوں کا بھارتی گروپ پسندیدہ ٹیم کے پوچھے جانے پر چلا چلا کر کہہ رہا ہے کہ پاکستان ہمارا بھائی ہے۔ایک بھارتی سپورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی ہماری ہی ٹیم ہے اور ہمارے پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان ہیں۔

امارات میں سیاحت سے آمدن 5ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

Shakira could face 8 years in jail

پاکستانی ٹیم نے مجھے کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کر دیا، اشنا شاہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.