اکشے کمار نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا

، اس کی وجہ اکشے کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کا اپنے شوہر کا پریانکا کے ساتھ کام پر اعتراض تھا

سنیل درشن جنہوں نے فلم برسات کی ہدایتکاری کی تھی، اس فلم میں ابتدا میں اکشے کمار شامل تھے لیکن بعد میں اکشے نے اپنی اہلیہ کے تحفظات پر یہ فلم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔
واضح رہے کہ فلم برسات 2005 میں ریلیز ہوئی اور یہ ایک رومانوی ڈرامہ پر مبنی فلم تھی جس میں بوبی دیول، پریانکا چوپڑا اور بپاشا باسو نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ سنیل درشن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اکشے اور پریانکا کا فلمی جوڑا بہت اچھا تھا، پھر دونوں کے مزاج بھی ملتے اور آپس میں اچھے تعلقات بھی تھے۔
اصل میں اس فلم میں اکشے ہیرو کے طور پر کاسٹ ہوئے تھے اور ایک گانا بھی انہوں نے پریانکا کے ساتھ شوٹ کروایا تھا لیکن بعد میں وہ اس پروجیکٹ سے الگ ہوگئے، جس کے بعد بوبی دیول کو کاسٹ کیا گیا۔
اکشے کمار اور پریانکا نے 2003 سے 2005 کے درمیان کئی فلمیں کیں جن میں انداز، مجھ سے شادی کرو گی اور اعتراض شامل ہیں، تاہم 2005 کے بعد دونوں پھر کبھی اکٹھے کام نہیں کیا حالانکہ اس دوران دونوں نے اپنے کیریئر میں کافی کامیابی حاصل کی۔یاد رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو 20 برس سے زیادہ ہوچکے ہیں اور دونوں کے دو بچے ہیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.