ملتان( ارشد ملک )زکریا یونیورسٹی ،ایل ایل بی سکینڈل پرسپریم کورٹ آف پاکستان میں کل 25 نومبر کو سماعت کیلئےتاریخ مقررکر دی گئی

ایف آئی اےسے لاء سکینڈل کی انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی گئی

ذرائع، لاء سکینڈل میں ملوث کرپٹ مافیانےایف آئی اے کی گرفتاری سےبچنے کیلئےسیاسی سفارش کے ذریعےسینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی آڑ لے کر ایل ایل ایل بی پارٹ سیکنڈ پہلا سالانہ امتحان 2020 منعقد کرانےکا شیڈول جاری کرا لیا،ایل ایل بی پارٹ فرسٹ پہلے سالانہ امتحان 2019 کا رزلٹ بھی ہائیکورٹ کے ذریعے جاری کرایاگیا۔تفصیل کیمطابق بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی تاریخ کے سب سے میگاکرپشن لاء سکینڈل جسکی انکوائری تا حال مکمل نہیں ہو سکی ۔
بوگس انرولمنٹ اور بوگس فیس ووچرز کے سلسلے میں دانستہ طور پر 2 سال سے تاخیر کا شکار کیا ہواہے ، 50 کروڑسےزائد کرپشن کی انکوائری کھو کھاتے ڈال کرایل ایل بی حصہ دوم پہلا سالانہ امتحان 2020 کا امتحان جس میں ایل ایل بی حصہ اول سالانہ امتحان 2019 میں پاس ہونے والے امیدواران جوبوجوہ انکوائری اور پاکستان بار کونسل کی درخواست پر سپریم کورٹ کےحکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی جسکی رپورٹ کل 25 نومبر کو پیش کئے جانے کا امکان ہے
مگر انکوائری رپورٹ پیش کرنے سے پہلے ہی سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کا سہارا لیکر وائس چانسلر نے سینٹ میں پیش ہونے کے اگلے ہی روز ایل ایل بی حصہ دوم 2020 امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔اس بارے کنٹرولر امتحانات جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ سے انکا مؤقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ’’بیٹھک‘‘ کو بتایا کہ ہم نے نوٹیفکیشن میں واضح طور پر لکھ دیا ہے کہ جن امیدواروں کا کسی بھی عدالت میں کیس زیر سماعت ہے انکا امتحان قطعاًََ نہیں لیا جائیگااور صرف اہل امیدوار ہی امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔
کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ ایل ایل بی حصہ اول 2019 کے پاس ہونیوالے امیدوار اب ہونے والے امتحان ایل ایل بی حصہ دوم سالانہ 2020 میں بوجوہ انکوائری اور کورٹ کے معاملے کیوجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے ،صرف ایل ایل بی حصہ اول 2018 کے پاس ہونیوالے امیدوار حصہ دوم کا امتحان دے سکیں گے۔ذرائع کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کندی لاء سکینڈل کے کرپٹ مافیا سے مبینہ گٹھ جوڑ اور مشاورت سےکل 25 نومبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس اہم نوعیت کے کیس کو دانستہ نظر انداز کر کے پاکستان بار کونسل سے مشاورت کئے بغیر یونیورسٹی انتظامیہ نے جلد بازی میں 28 نومبر کا شیڈول جاری کر کے لاء سکینڈل کے ذمہ داروں کی سرپرستی کےالزام کو سچ ثابت کر دیا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.