پاکستان آئندہ برس انڈیا میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو دیکھے گا کون؟‘رمیز راجہ

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ’ہمارا دو ٹوک موقف ہے وہ (انڈین ٹیم) آئیں گے تو ہی ہم ورلڈکپ میں جائیں گے نہیں آئے تو کروا لیں پھر ورلڈکپ ہمارے بغیر۔‘

رمیز راجہ نے کہا کہ ’ہم جارحانہ انداز اپنائیں گے، ہماری ٹیم پارفارمنس دِکھا رہی ہے، ہم نے دنیا کے بڑے بزنس بنانے والی کرکٹ ٹیم کو ہرایا ہے، ہم ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کر آئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’انڈین کرکٹ بورڈ یا ایشین کرکٹ کونسل سے انڈیا کی جانب سے پاکستان میں ایشیا کپ نہ کھیلنے کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی لیکن جب بھی موقع ملے گا ہم یہ بات ضرور کریں گے اور ہمارا دو ٹوک موقف ہے وہ آئیں گے تو ہم بھی کھیلنے جائیں گے۔‘
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ’میں ہمیشہ سے کہتا تھا کہ ہم نے پاکستان کرکٹ کی معیشت کو بہتر کرنا ہے اور وہ ایک ہی صورت میں ہوگی جب ہماری ٹیم بہتر پرفارم کرے گی، ہم نے 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کو ہرایا، ایشیا کپ میں ہم نے انڈیا کو ہرایا، ایک سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو مرتبہ بلین ڈالر اکانومی کے بورڈ کو ہرایا ہے۔‘
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کی تقریب کے دوران چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ’جب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنا ہوں وہ سب کچھ کرنے لگ گیا ہو جو پہلے نہیں کرتا تھا، ٹیم جب میدان میں کھیلتی ہے تو دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہو جاتی ہے۔‘

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.