شہزادہ محمد بن سلمان کا تمام کھلاڑیوں کو دنیا کی مہنگی ترین گاڑی دینے کا اعلان

شہزادہ محمد بن سلمان ارجنٹائن کو ہرانے کی خوشی میں تمام کھلاڑیوں کو 9 کروڑ مالیت کی گاڑیاں تحفے میں دیں گے

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے پر قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی ” رولز رائس فینٹم” گاڑیاں تحفے میں دینے کا اعلان کر دیا
دی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے کی خوشی میں قطر سے واپسی پر ملک کے تمام 26 قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی ” رولز رائس فینٹم” گاڑیاں تحفے میں دیں گے۔
قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دو بار کے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت اس سال کے سب سے بڑے سرپرائز میں سے ایک تھی، جبکہ بہت سے لوگوں نے ارجنٹائن کی شکست کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔
سعودی فٹبال کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو متاثر کیا جس کی وجہ سے وہ کھلاڑیوں کو اپنی جیب سے پرتعیش ایوارڈ دیں گے تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کون سا ماڈل حاصل کریں گے لیکن رولز روائس فینٹم کے بنیادی ماڈلز کی قیمت پاکستانی روپے کے مطابق 9 کروڑ روپے ہے۔ فیفا ورلڈ کپ میں 2022ء کی فیورٹ ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے بعد سعودی ولی عہد نے خوشی سے سجدہ کیا تھا اور ملک میں جشن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.