خواجہ سرائوں کو بھی لکس اسٹائل ایوارڈز دینے چاہئیں:علی ظفر

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں علی ظفر کو سال کے بہترین گلوکار کا ایوارڈ ملا۔

گلوکار جب اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے آئے تو انہوں نے اپنی تقریر میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ سراؤں سے متعلق لکس اسٹائل ایوارڈ کی انتظامیہ سے درخواست بھی کی۔
علی ظفر نے کہا کہ ہم اداکار تو نظروں میں آتے رہتے ہیں، ہمیں تو شہرت ملتی رہتی ہے مگر خواجہ سرائوں کو ان کے حقوق دینا، انہیں قبول کرنا بے حد ضروری ہے، میں چاہتا ہوں کہ انہیں بھی اعزاز دیا جائے۔انہوں نے اپیل کی کہ اگلے لکس اسٹائل ایوارڈز میں خواجہ سرائوں کیلئے بھی مخصوص ایوارڈز رکھے جائیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.