شاندار اداکاری اور جاندار کہانی، نیٹ فلکس کی نئی پنجابی سیریز ’کیٹ‘

نیٹ فلکس پر جہاں دنیا بھر کی زبانوں میں بنا ہوا مواد ریلیز ہوتا ہے وہیں یہ بات کہی جاتی ہے کہ نیٹ فلکس پر پنجابی زبان میں ویب سیریز یا اوریجنل فلمیں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

لیکن اب نیٹ فلکس نے شائقین کا یہ گلہ بھی دُور کر دیا ہے کیونکہ نو دسمبر کو اس سٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی نئی پنجابی ویب سیریز ’کیٹ‘ آتے ہی چھا گئی ہے۔
’کیٹ‘ کے پہلے سیزن میں بالی وُڈ اداکار رندیپ ہُودا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ کاویا تھاپڑ، پرمود پاٹھک، دانش سود، سوندر وکی، گرندر مکنا، ہسلین کور، سکھوندر چہل نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔
اس ویب سیریز کو بلوندر سنگھ جنجوعہ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔’کیٹ‘ کی کہانی سنہ 1990 کے انڈین پنجاب سے شروع ہوتی ہے جہاں ’گُرنام‘ عرف گیری نامی سکھ نوجوان ایک کرپٹ پولیس افسر کے لیے اپنی نوعمری میں خالصتانی جتھوں کے خلاف مخبری کا کام کرتا ہے، اور پھر وہی نوجوان بڑا ہو کر پنجاب کے کرپٹ اور ظالم سیاسی خاندان کا ملازم بن کر اسی پولیس افسر کے لیے دوبارہ مخبری کرتا ہے۔
ویب سیریز کا مرکزی خیال تو سیاست دان، ڈرگز اور پولیس ہے لیکن اس کے ذیلی عوامل یعنی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، بارڈر فورسز کی کرپشن، گھریلو تشدد، شراب اور نشے بازی کی لعنت میں ڈوبے پنجابی نوجوان اور علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی کے اثرات کو بخوبی دکھایا گیا ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.