لسبیلہ: گیس سلنڈر میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی

بلوچستان کے شہرلسبیلہ میں گیس سلنڈر میں دھماکے کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی بھی ہے جو کہ دوسروں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے خود آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد کاسی نے فون پر بتایا کہ یہ واقعہ گیس سلنڈر میں لیکیج کی وجہ سے پیش آیا۔ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کراچی میں زیر علاج ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے بتایا کہ لسبیلہ شہر میں پیر کی شام ایک ہوٹل میں پڑے گیس سلنڈر میں لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
اُنھوں نے بتایا کہ گیس سلنڈر میں آگ لگنے کے باعث بعض لوگ اس سے متاثر ہونے والے افراد کو بچانے کے لیے وہاں جمع ہوئے جس کے دوران ہوٹل کے باہر موٹر سائیکلوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ آگ میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ یہ پھیل بھی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ آگ سے مجموعی طور پر 20 لوگ متائثر ہوئے جن کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی منتقل کیا گیا۔
اُنھوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 12 لوگ ہلاک ہوئے جبکہ 8 زخمی ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ایس ایس پی لسبیلہ نے بتایا کے اس واقعے میں 14موٹر سائیکلیں اور چار دکانیں بھی جل گئیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.