آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے اہم ملاقات

سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعلٰی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور پنجاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دئیے

آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے دوبارہ اہم ملاقات کی جس میں اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا گیا،ناصر حسین شاہ اور ملک احمد خان نے اہم امور پر بریفنگ دی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے ساتھ سیاسی سفر مشروط کر دیا۔ چوہدری سالک نے آصف زرداری سے ملاقات میں اپنی شرائط رکھ دیں۔
چوہدری سالک نے مطالبہ کیا ہے کہ چوہدری ظہور کی نشست پر انتخاب میں نے لڑنا ہے۔چوہدری سالک حسین نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے ساتھ سیاسی سفر مشروط کر دیا۔ پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ میرا مطالبہ مان لیں تو ساتھ سیاسی سفر شروع ہو سکتا ہے۔چوہدری سالک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ق لیگ کے 6 اراکین اسمبلی پہلے ہی میرے ساتھ ہیں۔آصف زرداری پرویز الہیٰ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.