اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی ہوں گے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہوں گے۔
بلدیاتی انتخابات پرانی حلقہ بندیوں کے تحت یعنی 101 یونین کونسلز میں ہوں گے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں اضافے کے بعد 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات دوسری بار مؤخر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس طلب کیا جبکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسلام آباد کی یونین کونسل میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں آبادی کے لحاظ 125 یونین کونسل بنائی جائیں،لوکل باڈی ایکٹ کے تحت یونین کونسل کی حد بندی کی جائے۔موجودہ حکومت نے کچھ ماہ قبل یوسیز کی تعداد 50 سے بڑھا کر101 کر دی تھی،الیکشن کمیشن نے دوبارہ حلقہ بندیاں کر کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کیا تھا۔نئی حلقہ بندیوں کے تحت سارا انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے اور صرف پولنگ باقی ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.