اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا

ایک وقت میں اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں طلب کیا جا سکتا۔ سبطین خان

موجودہ اجلاس اسپیکر کا طلب کردہ ہے جسے گورنر ختم نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرے گا۔
خیال رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں
لہذا پرویز الہٰی کو 21 دسمبر کو طلب کیے گئے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔بلیغ الرحمان کی جانب سے بدھ کی شام 4 بجے اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی،ن لیگ کے مطابق وزیر اعلٰی اگر اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر اس کے فوری بعد ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کروائی جائے گی۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.