انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: ٹیسٹ کرکٹ کا یہ دس سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے

بارڈر گواسکر ٹرافی کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعرات سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔

اس وقت ہندوستان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔

اگر ہندوستان سیریز کا آخری ٹیسٹ جیت جاتا ہے تو وہ جون میں لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلی جانے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ جائے گا جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا یہ میچ جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں جگہ پکی کرنا چاہے گی۔

اس کے علاوہ یہ ٹیسٹ میچ کچھ اور وجوہات سے بھی خاص ہونے والا ہے۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سب سے زیادہ تماشائیوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا جا سکتا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں، ایک ٹیسٹ میچ میں ایک دن میں سب سے زیادہ تماشائیوں کی تعداد کا ریکارڈ آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بنا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.