ایک سال قبل روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ گزشتہ بارہ ماہ میں اس جنگ میں روس کے تقریباً دو لاکھ فوجی مارے جا چکے ہیں۔
یوکرین کی فوج نے ان کئی شہروں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے جن پر گزشتہ موسم سرما کے آغاز میں روسی فوج نے قبضہ کر لیا تھا۔
ایک طرف گزشتہ فروری میں دارالحکومت کیف پر قبضے کے لیے روسی جارحیت ناکام ہوئی تو دوسری جانب روس کو اب تک یوکرین کو اپنے کنٹرول میں لینے میں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔
لیکن انٹیلی جنس کے مطابق روس موسم گرما سے پہلے یوکرین پر ایک بڑے زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ روسی فوج میں ہزاروں نئے فوجیوں کی بھرتی کے بعد روسی فوج کو ایک نئی فورس مل گئی ہے اور اس نے بڑی تعداد میں لڑاکا طیاروں اور توپوں کو یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔