راولپنڈی میںڈینگی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 2460 ہوگئی شہر کے تین ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 235 ہوگئی گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں 100افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا،
اسلام آباد کے علاقوں سے ڈینگی کے 55 مریض راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ شہر کے تین ہسپتالوں کے 404 بیڈز پر 235 مریض زیر علاج ہیں، بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں 211 مریض داخل ہیں جبکہ ہولی فیملی میں 64، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 59 مریض زیر علاج ہیں۔
تین ہسپتالوں میں ڈینگی پازٹیو مریض 142 ہوگے، اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عنصر اسحاق کے مطابق ڈینگی رسپانس کیس کی شرح سو فیصد ہے جس گھر سے ڈینگی کا مریض رپورٹ ہوتا ہے اس کے گھر چاروں طرف 49 گھروں میں اسپرے اور فوگنگ کی جاتی ہے گلیوں اور خالی پلاٹس پر کارپٹ فوگنگ کی جاتی ہے۔